ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قوم دھوکے اور سچائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی حسن روحانی خامنہ ای پر برس پڑے

قوم دھوکے اور سچائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی حسن روحانی خامنہ ای پر برس پڑے

Thu, 18 May 2017 17:34:24  SO Admin   S.O. News Service

تہران،18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی صدر حسن روحانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے۔صدر حسن روحانی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں شمال مغربی شہر مشہد میں اپنے حامیوں سے خطاب میں سپریم لیڈر اور ان کے ماتحت اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب، ابراہیم رئیسی کا ‘العتبہ رضویہ‘ فاؤنڈیشن، ریڈیو ٹلی ویڑن اور عدلیہ سب صرف سپریم لیڈر کی مٹھی میں ہیں اورانہیں انتخابات عمل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ تمام اختیارات سپریم لیڈر کے ہاتھ میں ہیں تاہم جمعہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی کہ کون سچا اور کون دھوکے باز ہے۔
خیال رہے کہ مشہد مذہبی اہمیت کا حامل ہونے کے باعث ایرانی بنیاد پرستوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ مشہد کو ایرانی سپریم لیڈر کے مقرب صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کا گڑھ خیال جاتا ہے۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ان کا ایک فیصلہ امن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک کے اندرونی، علاقائی اور عالمی حالات سے با خبر رہتے ہوئے انتخابی عمل میں حصہ لیں۔خیال رہے کہ ایران میں کل 19 مئی بہ روز جمعہ صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں موجودہ صدر دوسری بار اور ابراہیم رئیسی پہلی بار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ ابراہیم رئیسی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور ریاستی اداروں کی بالخصوص پاسداران انقلاب کی بھی حمایت حاصل ہے۔


Share: